وزیر اعلیٰ کے آبائی حلقہ کے علاقہ گبین جبہ میں مبینہ ٹمبر مافیا مبینہ طور جنگلات کی کٹائی میں سرگرم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 نومبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کی حسین وادی گبین جبہ میں ٹمبر مافیا مبینہ طور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں مصروف ہے جبکہ محکمہ جنگلات افسران معنی خیز خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹمبر مافیا قیمتی جنگل کو کاٹ کر برساتی نالے میں بہاتے ہیں اور نیچے گاؤں میں پہنچاکر گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے جاتے ہیں،یاد رہے کہ مذکورہ علاقہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا آبائی علاقہ ہے جہاں سے وہ کامیاب ہوکر صوبائی اسمبلی کے مببر منتخب ہوئے ہیں،علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر دن دیہاڑے جنگل کی قیمتی درختوں کو کاٹ کر مختلف گاڑیوں میں لے جایا جارہا ہے تاہم ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، عوام نے وزیر اعلیٰ اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگل کو بچائے اور ٹمبر مافیا کیخلاف بھر پور ایکشن لیں تاکہ حسین وادی کے جنگل کو بچایا جا سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More