مینگورہ کے علاقہ مکان باغ میان گیس لیکیج کی وجہ دھماکہ، سے میاں بیوی اور بیٹی سمیت 5 افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 نومبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ مکان باغ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ سے میاں بیوی اور بیٹی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ مکان تباہ جبکہ پڑوسی گھر کو جزوی نقصان۔تفصیلات کے مطابق امیر رحمان کے گھر میں سوئی گیس کے گیزر میں لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے نتیجہ میں 35 سالہ فلک ناز، ان کی 28 سالہ اہلیہ سمیت چار سالہ بیٹی زخمی ہوگئے۔ دھماکہگ سے ان کے گھر کے متعدد حصوں کو شدید نقصان پہنچا۔ گیزر دھماکہ سے ان کے پڑوس میں حبیب اللہ کے گھر کی بھی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 35 سالہ سمیع اللہ اور 24 سالہ خاتون زخمی ہوگئے۔ پڑوسی کے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مینگورہ شہر کے ایم پی اے فضل حکیم خان نے ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More