وزیر اعلی محمود خان اور فضل حکیم میں اہم ملاقات ، سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر غورل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 نومبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ملاقات میں سوات کے مختلف عوامی مسائل ومشکلات اور فلاح وبہبود کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیر اعلیٰ نے چیئرمین ڈیڈیک کے اس استدلال سے اتفاق کیا کہ عوام کی اولین ضرورت بہتر صحت ہے اور اس مقصد کیلئے ضلع بھر میں طبی مراکز کو میڈیکل سٹاف اور جدید آلات سے لیس کرنے کے علاوہ سیدو گروپ آف ہاسپٹلز کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانا وقت کا تقاضا ہے فضل حکیم خان نے بتایا کہ ضلع کے علاوہ پورے مالاکنڈ ڈویژن میں مختلف حادثات اور آفات کی صورت میں زخمیوں اور مریضوں کو براہ راست سیدو ہسپتال پہنچا دیا جاتا ہے جس کیلئے اتنی ہی زیادہ سہولیات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں ہسپتال پر عام مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے مقامی طبی مراکز کی سطح پر ریفرل سسٹم کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عمومی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج مقامی طور پر ہو اور لوگوں کے سفری مشکلات اور اخراجات کی بچت کے علاوہ سیدو ہسپتال پر مریضوں کا رش بھی کم ہو وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ اس ضمن میں زمینی حقائق کے مطابق ٹھوس اقدامات کی جائینگے اور سوات میں دیگر ہیلتھ یونٹوں کو جدید اور فعال بنانے کے علاوہ سیدو ہسپتال کو حقیقی معنوں میں جدید ٹیچنگ و آراستہ و پیراستہ ہسپتال بنایا جائیگاانہوں نے چیئرمین ڈیڈک کی نشاندہی پر دیگر جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا یقین بھی دلایا انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ مینگورہ شہر کے ساتھ ساتھ سوات کی تمام تحصیل اور ٹاؤن و دیہی سطح کے بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگا تاکہ وہاں ٹریفک کی آمدورفت بہتر بنانے کے علاوہ کاروبار کی زیادہ بہتر سہولیات عوام کو مقامی سطح پر مہیا ہوں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More