کلین اینڈ گرین پاکستان کو عملی جامہ پہنایا جائے، ڈی سی سوات نے تحصیل انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کردئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 نومبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ان کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں ڈسٹرکٹ ریوئیوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اے ڈی سی سوات اورضلع سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ڈی سی سوات نے ہدایت کی کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے اپنے اپنے تحصیل میں پلانٹیشن کا بندوبست کیا جائے اپنے لیول پر ایجوکیشن، ٹی ایم اے اور ریوینوعملے کی الگ میٹنگ باقاعدگی سے بلائی جائے جس میں شجرکاری اور گرین بیلٹس کیلئے سائٹ سیلیکشن اور دیگر نوازمات کا فیصلہ کیا جائے اسی طرح حکام پولیتھین بیگز بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور بائیوڈیگریڈیبل بیگس کو فروغ دیں کیونکہ ان کی وجہ سے عوام کی صحت متاثر ہونے کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ڈی سی سوات نے واشگاف الفاظ میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ کورٹ کیسز کو دن میں کم از کم دو گھنٹے دئیے جائیں اور ساتھ ہی اپنے اے اے سیز کو بھی یہ کام سونپا جائے تاکہ عوام کوفوری اور سستاانصاف مل جائے اور زیر التواء کیس بھی کم سے کم رہے اسی طرح تمام ریوینو عملہ خصوصا پُٹواریوں سے کام لیا جائے ڈی سی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ پٹوارخانوں،سکولوں ، بی ایچ یوز اور ہسپتالوں کے انسپکشنزکویقینی بنائیں انہوں نے اے سی بریکوٹ انم نصیر کو ہدایت کی کہ وہ گرلز سکولوں اور کالجوں کے وزٹ کریں اور جہاں کہیں ضرورت ہو وہاں لوگوں کی اگاہی کیلئے اویرنس سیشن منعقد کریں انہوں نے پی ایم آر یو فوکل پرسن کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ایک پروفارمہ تیار کریں جس کے ذریعے تمام اے سیز اپنی ویکلی، کوارٹرلی اور منتھلی کار کردگی رپورٹ پیش کریں ڈی سی سوات نے اے ڈی سی سوات اور اے سی صاحبان کو مذیدہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں گورنمنٹ سکولوں کے بچوں کیلئے مختلف نصابی وہم نصابی اور تفریحی پروگرام منعقد کریں اسی طرح تمام اے سیز کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ٹمبر سمگلنگ پر کڑی نظر رکھیں اور اپنے متعلقہ ڈی ایف اوز کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگز منعقد کریں اس کے علاوہ وہ اپنے دفتروں میں اپنے سٹاف پر نظر رکھیں تاکہ وہ شہریوں کو تنگ نہ کریں اور نہ ہی انکے کام روکیں بلکہ شہریوں کے کام بروقت اورخوش اسلوبی سے نمٹائیں ڈی سی نے کہا کہ کچھ تحصیلوں میں تحصیلداروں کو بازار وں کے دوروں کا کام سونپ دیا گیا ہے اس لیے اے سی صاحبان خود اور اے اے سیز سے یہ کام خوش اسلوبی کے ساتھ لیں اجلاس میں پٹواریوں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے متعین شدہ پٹوار خانوں میں بیٹھ کر کام کریں اور حجروں میں کام کرنے سے گریز کریں ڈی سی سوات نے واضح کیا کہ ٹمپرری اور پرمننٹ تجاوزات کو بلا امتیاز ختم کریں اسی طرح بازاروں میں غیر معیاری صابن، شیمپو اور خاص کر غیر معیاری خوردنی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More