سوات یونیورسٹی کے ترجمان نے یونیورسٹی کے خلاف چھپنے والی خبروں کی تردید کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 نومبر 2018ء) یونیورسٹی آف سوات کے تر جمان نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں گذشتہ روز بعض قومی اور مقامی اخبارات میں یونیورسٹی کے مختلف آسامیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں کی شائع ہونے سے قومی سطح پر یونیورسٹی آف سوات کی ساکھ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہیں۔ یونیورسٹی آف سوات میں حالیہ ہونے والے آسامیوں کوخالصتاََ میرٹ کی بنیاداور یونیورسٹی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن )اسلام آباد( کے قواعد و ضوابط کے مطابق تعیناتی کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی آف سوات نے ہمیشہ میرٹ کو بنیاد بنا کر ترجیح دی ہے اور کوئی بھی آسامی غیر قانونی طور پرپرُ نہیں گئی ہیں کیونکہ یونیورسٹی نے ہمیشہ ا پنے اصولوں پر عملدرآمد کی ہیں۔ یونیورسٹی میں لیکچرار اور دیگر ایڈمنسٹریٹیو پوسٹوں کی مختلف خالی آسا میوں کے لئے باقا عدہ طورپر امیدواروں کا واضح طریقہ کار کے مطابق انتخاب کیا جا تا ہیں۔ جس کے لئے با قاعدہ سلیکشن بورڈ اور بعد میں سینڈیکیٹ سے منظوری لی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بعض مختلف اخبارات کے حوالے سے مزید کہا ہے ان کے خلاف ہم جلد عدالت سے رجوع کرینگے کیونکہ انہوں نے یونیورسٹی آف سوات کی موقف کو جانے بغیر بالکل من گھڑت اور جھوٹی خبریں شائع کی ہیں جو کہ صحافتی اخلاقیات کے بالکل بر عکس ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More