صوبائی حکومت کی کوششوں سے حلال فوڈ اتھارٹی ایک مضبوط ادارہ بن چکا ہے، فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 دسمبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر آزاد کر دیا ہے اسلئے اب حکام لوگوں کو شکایات کا موقع نہ دیں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کی کوششوں کی بدولت فوڈ سیفٹی اینڈ فوڈ اتھارٹی ایک مضبوط ادارہ بن چکا ہے وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم سے گفتگو کر رہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ ضلع سوات میں معیاری خوراک اور معیاری اشیاء کیلئے حلال فوڈ اتھارٹی کا ہر وقت کوششیں کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی بھی شخص اپنے پیسوں کیلئے کسی کو غلط اور غیر معیاری چیزیں فروخت نہ کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں سنجیدگی سے تمام اداروں میں مزید اصلاحات کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا صحت مند معاشرہ تشکیل دیناہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کرپشن کسی صورت برداشت نہیں بلکہ اس پر زیرو ٹالرنس ہے انہوں نے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی غیر معیاری اشیاء کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرے صوبائی حکومت اسے تمام ممکن سہولیات فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حلال فوڈ اتھارٹی اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے نبھائے گی اور دن رات عوام کی شکایات کا بر وقت ازالہ کرے گی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More