خواتین کی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں، ڈی سی سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 دسمبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ اقوام کی ترقی میں دوسرے شعبوں کے علاؤہ خواتین کی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں بھی نہایت اہمیت کی حامل ہیں آج دنیا کے وہی ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کی پاسداری کی اور انہیں یکساں مواقع فراہم کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف میں ووٹرز کے قومی دن کے حوالے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ملاکنڈ ڈویژن کے ریجنل الیکشن کمشنر جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اعجاز احمد اور کالج کے پرنسپل ضیاء الرحیم کے علاؤہ اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں سیاسی نظام کو بہتر بنانے کیلئے خواتین کی سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی خواتین پر مشتمل ہے انہیں سیاسی اور دوسرے حقوق کیلئے لڑنا ہوگا اسلام نے بھی خواتین کے حقوق کو واضح کیا ہے روٹی، کپڑا اور مکان کے علاوہ ہر انسان کے دوسرے حقوق بھی ہیں جس دن بھی ان حقوق کو مکمل طور پر استعمال کیا گیا تو پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور ووٹ کے استعمال سے عوامی نمائندے اور حکومتیں بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام تر درپیش مشکلات اور تکالیف کے باوجود لوگوں میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو اجاگر کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ کے بیک وقت اندراج کی سہولت الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کی طرف سے پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والے افراد کو فراہم کی گئی ہے اعجاز احمد نے ووٹ کے اندراج اور استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ووٹرز قانون کے مطابق شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر اندراج کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ووٹ جمہوری معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اگر ووٹ کا حق کسی کو نہیں تو لوگ اظہار رائے کیسے کرینگے جبکہ ووٹ کے استعمال سے عوامی نمائندے منتخب ہوکر لوگوں کو درپیش مسائل حل کرسکتے ہیں تقریب میں ’’خواتین انتخابی عمل کا اہم جز‘‘ کے عنوان سے ایک تقریری مقابلہ بھی ہوا جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالی آخر میں ثاقب رضا اسلم نے تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طالبات میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More