انسانی حقوق کا عالمی دن، سوات یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 دسمبر 2018ء) سوات یونیورسٹی کے سنگوٹہ کیمپس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف سوشل اینڈجنیڈرسٹڈیزکے زیراہتمام “اسلام اورمغرب میں انسانی حقوق کاتصور‘‘ کے موضع پرمنعقدہ سیمینارسے لاء اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرلطف اللہ ثاقب نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق مغرب کانظریہ کئی دھائیوں پرمشتمل تاریخ رکھتا ہے جبکہ اسلام کانظریہ انسانی حقوق کی تاریخ 1400سال سے بھی زیادہ ہے جس کی بنیادخطبہ حجتہ الوداع کے موقع پرانسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع چارٹرپیش کرکے حضرت محمدﷺ نے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا نظریہ ایک جامع نظریہ انسانی حقوق ہے جس میں انصاف کی نہ صرف تشریح کی گئی ہے بلکہ اس میں انصاف کی فراہمی اوربنیادی انسانی حقوق کی ادائیگی کا بھی پورا پورا انتظام موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ مغرب کے نظریہ انسانی حقوق میں انصاف کی فراہمی ایک بڑے مسئلے کے طورپرسامنے آیا ہے جس کے حل کیلئے اب مختلف فورم پرکام ہورہا ہے ۔قبل ازیں سیمینارکے چیف آرگنائزراورانچارج شعبہ سوشل اینڈ جینڈرسٹڈیزعمران نے اپنے خطاب میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورسیمینارمیں شریک طلبہ پرزوردیاکہ وہ معاشرے میں انصاف ومساوات کویقینی بنانے کی کوششوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More