مینگورہ میں سوئی گیس کی عدم فراہمی، بلدیاتی نمائندگان صارف عدالت پہنچ گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 10 دسمبر 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور سیدو شریف میں عوام کو کئی روز سے سوئی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا مسلہ درپیش ہے جس کیلئے علاقہ مکینوں نے کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا تاہم ان کی آواز نہیں سنی گئی جس کے بعد مختلف یونین کونسلوں کے منتخب نمائندوں اور صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے عدالت سیشن جج، تحفظ صارفین کی عدالت میں مقدمہ درج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوات میں بیس سے چوبیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مقدمہ میں محکمہ سوئی گیس کے جی ایم اور ضلعی انچارج کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ میں 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کرکے محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو عدالت طلب کرلیا۔یاد رہے کہ مذکورہ مسلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے جس کے حل کیلئے علاقہ مکین بار بار مطالبہ کرہے ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے مبینہ طور پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More