سوئی گیس لوڈشیڈنگ، مینگورہ تا سخاکوٹ سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 دسمبر 2018ء)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے مفاد عامہ کے پیش نظر سوات میں سی این جی سٹیشنز کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ گھریلو صارفین نے گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف عدالت میں کیس کیا تھا جس کے نتیجے میں عدالت نے گھریلو صارفین کے حق میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے مذکورہ اوقات میں سی این جی سٹیشن بند رکھنے اور گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہمی کا فیصلہ کیا تھااس سلسلے میں کمشنر نے اپنے دفتر کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، سوئی گیس کے متعلقہ افسران، علاقہ کے مشران،سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی شرکت کی کمشنر نے سوئی گیس کے افسران کو ہدایت کی کہ عدالت کے فیصلہ کو ہر صورت نافذ کیا جائے اور مفاد عامہ کے اس معاملہ میں کسی کے ساتھ رعایت نہ کی جائے اجلاس میں علاقہ مشران نے گیس کی کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو درپیش مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کمشنر ملاکنڈ کو سی این جی سٹیشنز بند رکھنے سے متعلق تکالیف سے باخبر کیا اس موقع پر کمشنر کو اس مسئلہ کے حل کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں تاہم کمشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ماننے میں ہی عوام کا بھلا ہے اس لئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے پچھلے سال بھی سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے تھے انہوں نے سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ مینگورہ کو 12 انچ قطر کی پائپ لائن پہنچانے کا کام حسب وعدہ اسی مہینے مکمل کیا جائے تاکہ سوات کے شہریوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو اور سی این جی سٹیشن بھی بند نہ کرنا پڑیں کیونکہ اس کی وجہ سے سی این جی سٹیشن مالکان اور ملازمین کی معاشی مشکلات کے علاوہ شہریوں کی آمدورفت کی تکالیف میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو حکومت کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More