پولیس وین کی مبینہ ٹکر سے معمر شخص جانبحق،موٹر کارنے ٹکر ماری،پولیس کا موقف

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 11 دسمبر 2018ء) سیدوشریف روڈ پر حادثہ کا شکار ہونے والے موٹرسائکل سوار کی موت معمہ بن گئی لواحقین کا کہنا ہے کہ گل رحمن سکنہ شاہدرہ کو پولیس وین نے ٹکر ماری ہے، جبکہ ایس پی پولیس کا موقف ہے کہ پولیس وین نے نہیں بلکہ موٹر کار نے ٹکر ماری ہے۔ ایس پی خانخیل کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو پہلے موٹر کار نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پھسل کر پولیس  وین سے ٹکراگئی ۔جبکہ موٹر کار ڈرائیور موقع پاکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایس پی خان خیل کے مطابق ڈی ایس پی سیدو سرکل کو ہسپتال بھیجوادیا گیا ہے اور اس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لواحقین کے موقف کے عین مطابق رپورٹ درج کرے جس کے بعد موٹر کار اور پولیس وین کے ڈرائیوروں کخلاف ایف آئی ار درج کردی گئی ہے۔ دوسری طرف مرنے والے شخص کے لواحقین نے کہا ہے کہ ٹکر پولیس وین نے ہی ماری ہے اور اب وہ ٹال مٹول کررہی ہے ۔ اگر پولیس موقع پر موجود تھی تو پھر موٹر کار والے کیسے فرار ہوسکتے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More