تمام محکموں سے کرپشن اور اقرباپروری کا مکمل خاتمہ کریں گے، محب اللہ خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 دسمبر 2018ء)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک، فشریز اورکوآپریٹیومحب اللہ خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 8 سمیت صوبے کے ہر علاقے میں بہت جلد بڑے تعمیراتی منصوبوں پر کام شروع ہوگا اور عوام ہر محکمے میں خدمات اور سہولیات کے حوالے سے مثبت اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے صوبائی حکومت پسماندہ اور ماضی میں نظر انداز ہونے والے علاقوں کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ سوات کے دوران اپنے حجرہ ملک آباد کوز شورمیں کھلی کچہری سے خطاب اور عوامی مسائل سننے کے وقت گفتگوکرتے ہوئے کیا محب اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید بھی علاقہ کے تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ہمیں صوبے میں پہلی بار کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ پہلے سے زیادہ مینڈیٹ ملا ہے اس لئے ہم سوات کوپورے صوبے کا ماڈل ضلع اور خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں ہم جو کچھ کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنے بھی وعدے کئے ہیں اس سے کہیں بڑھ کر کام کرینگے ہر محکمے سے کرپشن اور اقرباپروری کا مکمل خاتمہ کریں گے آئندہ عوام کو ہر شعبے میں انصاف اور ریلیف ملے گا وزیر اعظم عمران خان خود ہر شعبے کی نگرانی کرتے ہیں اور باقاعدہ وزراء سے رپورٹ لیتے ہیں ہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کا کام جاری رکھیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More