عوام کی اعتماد کا بدلہ اگلے پانچ سالوں میں چکائیں گے،وزیر اعلیٰ محمودخان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 دسمبر 2018ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کے لوگوں نے ان کی جماعت کو عام انتخابات میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب بنا کر ان پر احسان عظیم کیا ہے ان کی انتخابات کے روز ایک دن کی تکلیف کا بدلہ وہ عوام کی پانچ سال تک دن رات خدمت کرکے چکائینگے اس بات کا اظہار انہوں نے دورہ سوات کے دوران مٹہ سوات میں اپنے حجرہ پر کھلی کچہری میں لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے بڑے نظم وضبط اور صبر وتحمل کے ساتھ وزیر اعلیٰ کو اپنے اجتماعی اور انفرادی معروضات سے آگاہ کیا جبکہ محمود خان نے لوگوں کے مسائل اور شکایات بغور سنے اور بیشتر پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں محمود خان نے کہا کہ سوات کے عوام دہشت گردی اور قدرتی آفات سے کافی متاثر ہوچکے ہیں مگر آزمائشوں کا یہ مشکل ترین دور گذر چکا ہے ان کی قربانیاں رنگ لاچکی ہیں اور سوات اب ترقی کی نئی راہوں پر چل پڑا ہے وزیر اعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وژنری قیادت میں موجودہ حکومت قوم کو تمام بحرانوں اور چیلنجوں سے کامیابی کیساتھ نکالنے میں کامیاب ہوگی اور وہ ہر شعبے میں عوام کے سامنے سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف سوات بلکہ پورے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں اور ان کا حل بھی یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے بلکہ پورے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کی کمی ہے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے اس غریب قوم کے قیمتی وسائل کو باریاں لیکر بڑی بے دردی سے لوٹا ہے محمود خان نے واضح کیا کہ ہمارا صوبہ پسماندہ مگر بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جن پر ماضی میں مناسب توجہ نہیں دی گئی اب ہم نہ صرف ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی معاشی حالت بہتر بنائینگے بلکہ احتساب اور شفافیت کا ایسا نظام بنائینگے جس میں کسی حکمران کو عوام کے خون پسینے کی کمائی اور ٹیکسوں سے جمع شدہ فنڈز میں خیانت کی جرات بھی نہیں ہونگے ہم سزا وجزا کا ایسا شروع کررہے ہیں جس میں کرپشن کرنے والے خود بخود دوسروں کے لئے بھی نشان عبرت بن جائینگے جبکہ عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے وزراء، سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو ا ن کی محنت کا صلہ بھی ملے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوات قیمتی معدنیات ،جنگلات اور سیاحت و آبی ذخائر کی دولت سے مالامال ہے مالاکنڈ ڈویژن میں سوات موٹر وے جیسے متعدد میگا ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جن کے بدولت نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر بنے گا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More