توتانوبانڈی کے غریب خاندانوں میں پاک فوج کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم

کبل (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی کے پہاڑی گاؤں شگئی سربالا کے درجنوں غریب و نادار افراد میں پاک فو ج کی جانب سے مفت راشن تقسیم کیا گیا راشن میں آٹا ،چاول،دالیں،گھی ،چائے اور دیگر خوردنی اشیاء شامل تھے اس موقع پر کرنل توقیر کے علاوہ وی ڈی سی ممبران اسد خان،شیر احمد ،ڈاکٹر ثناء اللہ خان،محمد علی جان،سیراج ممبر،نصیب روان سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے بھر پور شرکت کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل توقیر نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اس ملک کا سپاہی اور محافظ ہیں جبکہ پاک فوج پائیدار امن برقرار رکھنے سمیت سوات کے لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ا نہوں نے کہا کہ شگئی سربالا پہاڑی علاقہ ہے جہاں پر عوام مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں راشن کے تقسیم کا مقصد یہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ راشن کے تقسیم کے علاوہ پاک فوج دور افتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی اہتمام کرتے ہیں جہاں پر میل و فیمیل سپشلسٹ ڈاکٹروں کے ذریعے لوگوں کا مفت علا کیا جاتا ہے اور لاکھوں کے مفت ادویات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وی ڈی سی ممبران اور عوام نے غریبوں کے امداد اور راشن کے فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر موڑ پر ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More