ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 دسمبر 2018ء) حکومت کی طرف سے مالاکنڈ ڈویژن میں موجود نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جسکے تحت مالاکنڈ ڈویژن میں موجودہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر ان کے ماڈل اور سال کے مطابق ٹیکس لگایا جائے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن پہلے مرحلے میں مکمل ہو چکی ہے اوررجسٹریشن کی تفصیلات ایف بی آر سمیت محکمہ ایکسائز اوردیگر محکموں کو فراہم کی گئی ہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن میں کامیاب راہ راست آپریشن کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قانونی تقاضے میں لانے کے لئے مختلف اقدامات شروع کئے ہیں وفاقی اور صوبائی محکموں سے اس سلسلے میں تجاویز بھی طلب کی جا چکی ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر محکمہ کسٹم کی جانب سے ٹیکس لگانے کا عمل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی منظوری کے بعد شروع کیا جائیگا۔ ٹیکس لگانے سے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی۔ جبکہ مستقبل میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے مالاکنڈ ڈویژن میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو مالاکنڈ ڈویژن کے بعد دوسرے مرحلے میں ضم ہونے والے اضلاع کے لئے بھی اقدامات عمل میں لائے جائینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More