تحصیل بریکوٹ میں ٹی ایم اے کی جانب عائد ٹیکسوں کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج

بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 دسمبر 2018ء) ملاکنڈ ڈویثرن ٹیکس فری زون ہے ، بریکوٹ میں ٹی ایم اے کی جانب عوام پر مسلط کردہ ٹیکس کسی صورت میں نہیں مانتے، ایک طرف مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ٹی ایم اے ٹیکسوں سے عوام عاجز اگئے ہیں،وزیر اعلیٰ مداخلت کریں۔ بریکوٹ میں خاتون آے سی اور ٹی ایم او کا فوری طور یہاں سے تبادلہ کیا جا ئے ۔ ٹی ایم اے بریکوٹ نے اگر ایک ہفتے کے اندراندر ٹیکسوں کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویثرن کے صدر شاکر اللہ خان، جنرل سیکرٹری ملک دل نواز خان، بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین تنہا ، ڈاکٹرعارف خان، بریکوٹ پر یس کلب ایگزیکٹیو کونسل کے چیرمین ڈاکٹر ذاکر محمد ، بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیت محمد شیر علی خان، اعزاز خان ، سجادعلی خان، جاوید خان اثر ، جمشید لالا، ودیگر نے بریکوٹ بازار میں احتجاجی کمیپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے بریکوٹ ظالمانہ ٹیکسوں کا اجرء نامنظور ہے اور یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جا ئے، کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اسلئے یہاں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ کاوربارزندگی شدید متاثر ہوچکی ہے۔ تاجر برادری کے ساتھ کرایہ تک نہیں ہے جبکہ اوپر سے ٹی ایم اے ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ ٹریڈ یونین کسی کے خلاف نہیں بلکہ دوکانداروں کے حقوق کیلئے جدوجہید کررہے ہیں۔ بریکوٹ بازار کے عین واسط میں گزشتہ 6 سالوں سے کلوٹ بند پڑا ہے روڈ کے اوپر پانی بہہ رہا ہے ۔ ٹی ایم اے کے اس ٹھیکے کے خلاف تحقیقات کیلئے انٹی کرپشن نیب، کو درخواستیں دیں گے ۔ اور عدالت کا درواز ہ بھی کھٹکٹھائیں گے۔ انجمن تاجران ملاکنڈڈویثرن کے صدر شاکر اللہ خان نے ٹی ایم اے کو ایک ہفتے کی مہلت دیدی اور واضح کیا کہ اس بعد احتجاج کی کال دیں گے۔ بریکوٹ بازار کے صدر معراج الدین نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون اسٹنٹ کمشنر انعم ناصر اور ٹی ایم او کو بریکوٹ سے طوری طور تبدیل کئے کیا جا ئیں جو متفقہ طور منظور ہوئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More