بھارت سے رہائی پانے والا مینگورہ کا رہائشی عبداللہ وطن واپس پہنچ گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 دسمبر 2018ء) بھارت سے رہائی پانے والا مینگورہ سوات کا رہائشی عبداللہ وطن واپس پہنچ گیا، اسے آج واہگہ بارڈر پرحکام کے حوالے کردیا گیا ، شہری پاکستان کی سرزمین پرداخل ہوتے ہی سجدہ ریز ہوگیا۔ 21 سالہ پاکستانی نوجوان عبداللہ کو تقریباً سترہ ماہ بعد رہا کردیاگیاہے، مینگورہ سوات کا رہائشی عبداللہ 25 مئی 2017 کو اپنے دوستوں کے ساتھ پریڈدیکھنے واہگہ بارڈرگیا تھا اور بارڈر کی زیرولائن عبور کرلی تھی، اس کے دوستوں نے بتایا تھا کہ عبداللہ شاہ رخ خان کا دیوانہ ہے اوراس سے ملنا چاہتا تھا، پاکستان رینجرزنے اس وقت بھارتی بی ایس ایف کواس نوجوان کو واپس بھیجے جانے کا کہا تھا اوریہ بھی واضح کیا تھا کہ اس نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم بی ایس ایف نے اسے فارن ایکٹ کے تحت امرتسرجیل بھیج دیا تھا اور وہاں اسے 6 ماہ کی سزاسنائی گئی تھی جومکمل ہوچکی ہے، بھارتی حکام کے مطابق عبداللہ کو گزشتہ برس اگست میں قونصلر تک رسائی دی گئی اوراس کے بعد 15 دسمبرکو پاکستان نے اس کی شہریت کی تصدیق کی جس میں بتایا گیا کہ نوجوان مینگورہ سوات کا رہائشی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More