سوات علاقہ منگلور کے گاؤں میرہ میں شادی شدہ خاتون کی ذبح شدہ لاش برامد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 دسمبر 2018ء) سوات کے علاقہ منگلور کے گاؤں میرہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا۔ پولیس اسٹیشن منگلور کے مطابق گاؤں میرہ میں گھر سے خاتون کی ذبح شدہ لاش برامد کرلی گئی ہے جس کی شناخت مسماة (ت) زوجہ محمد رحیم کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل مقتولہ کی منگنی ہوچکی تھی اس نے گھر سے فرار ہوکر محمد رحیم سے محبت کی شادی رچالی تھی۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More