وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا ایک روزہ دورہ سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 دسمبر 2018ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش کا حلقہ پی کے 5کے ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی رہائش گاہ آمد ضیاء اللہ بنگش نے وہاں پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے بھی ملاقات کی جبکہ فضل حکیم خان سے ضلع سوات میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور محکمہ تعلیم کی کارکردگی میں بہتری اور فروغ تعلیم کے حوالے ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے ضیاء اللہ بنگش کی سوات آمد اور تعلیمی جائزے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کو بہت خوش آئند قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے صوبائی دور حکومت میں نئے گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ، بی ایس کالج سیدو شریف، ودودیہ اور شاہدرہ سیکنڈری سکول مکمل ہوئے جن میں آج سینکڑوں اضافی طلباء تعلیم حاصل کررہے اور سکول و کالجز میں داخلوں کے مسائل کافی حد تک کم ہوچکے ہیں اسی طرح گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف میں توسیع و تعمیر اور دیگر تعلیمی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ انہوں نے حلقہ پی کے 5میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت ،ترقیاتی کاموں اور دیگر کئی منصوبوں کے حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ کوعوامی ضروریات سے آگاہ کردیا ہے جس پر محمود خا ن نے انہیں فوری اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات ہیں ضیاء اللہ بنگش نے چیئرمین ڈیڈک سوات کی ترقی کیلئے کارکردگی، خدمات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ سوات سمیت پورے خیبرپختونخوا میں کسی بھی بچے کو تعلیم کے بغیر نہیں رہنے دینگے حصول تعلیم سب بچوں کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کرچکی ہے اور ہم مزید اقدامات بھی کررہے ہیں جس سے خیبرپختونخوا میں کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہیں رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More