ایم پی اے فضل حکیم کا ریجنل منیجر سوئی گیس تاج محمد خان سے سوئی گیس پریشر بارے اہم ملاقات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جنوری 2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے مردان میں ریجنل منیجر سوئی گیس تاج محمد خان سے حلقہ پی کے 5میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ ، کم پریشر اور مختلف یونین کونسلوں میں نئی پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک اور ریجنل منیجرکے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی اور زیر تعمیر 12انچ کی نئی پائپ لائن نوشہرہ سے مینگورہ تک کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا چیئرمین ڈیڈک نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کی تکمیل سے سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ مسائل کا مستقل طور پر ازالہ ہوجائیگا اورعوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گافضل حکیم خان نے ریجنل منیجر کو اس حوالے سے عوامی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس جیسے سستے ایندھن کی ہمہ وقت دستیابی اور عوام کی سہولت کیلئے تمام تر اقدامات بروقت کئے جائیں اور عوام کو مزید تکالیف سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت کرکے سوئی گیس سے محروم علاقوں تک سوئی گیس کی سہولت لازمی پہنچائی جائے تاکہ کوئی بھی اس نعمت سے محروم نہ رہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More