سوات پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جنوری 2019ء) ضلعی پولیس سوات نے جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں شہدائے پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔جس میں شہدائے پولیس کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے شہدائے پولیس کی وطن عزیز کی سربلندی اور امن و امان کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو سلام پیش کیا۔شرکاء تقریب کیساتھ گفتگو میں انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ پولیس آپنے شہداء کے لواحقین کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہے شہدائے پولیس کے لواحقین پولیس فیملی کا ایک مستقل حصہ ہے۔جن کے آسانی اور سہولت کیلئے تما وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔اس موقع پر شہدائے پولیس کے لواحقین نے اپنے مسائل سے ضلعی پولیس سربراہ کو آگاہ کیاجس کے حل کی ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی۔تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس اور پورے ملک کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More