سوات میں پروفیسر بخت زادہ دانش کی کتاب ’’زہ بہ نہ لیونے کیگم‘‘ کی تقریب رونمائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 جنوری 2019ء) دور حاضر میں پشتو شاعری کا نیا ستارہ اور “نظم زہ بہ نہ لیونے کیگم” سے شہرت پانے والے شاعر پروفیسر بخت زادہ دانش کی پہلی شعری مجموعہ ’’زہ بہ نہ لیونے کیگم‘‘کی تقریب رونمائی خپل کور فاؤنڈیشن مینگورہ میں منعقد ہوئی جس میں صوبے بھر سے شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بخت زادہ دانش کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کتاب تمام پشتونوں کے نام کرتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ لوگوں میں کتب بینی کا جذبہ پیدا کرسکے۔ تقریب میں مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں شعرا نے اپنے کلام پیش کئے۔پروفیسر بخت زادہ دانش نے کہا کہ سوات کے لوگ ادب اور شاعروں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور ان کی محبت کا شکر گزار ہوں یاد رہے تقریب کا انعقاد زما سوات ڈاٹ کام ہمکار اور نوجوان شاعرسمیع اللہ گران کی سرکردگی میں ہوا اور تمام انتظامات میں ان کا کلیدی کردار تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More