سال 2018ء کے دوران سیدو شریف ہسپتال میں ساڑھے پانچ لاکھ مریضوں کا معائنہ کیا گیا، رپورٹ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جنوری 2019ء) ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے سیدوشریف تدریسی ہسپتال میں سال 2018ء کے دوران ساڑھے 5 لاکھ مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ جنرل اوپی ڈی میں 92 ہزار اور ایمرجنسی یونٹ میں 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ سال بھر کے دوران 11 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی۔ 2878 افراد دم توڑ گئے۔ 1 لاکھ سے زائد مریض اسپتال میں داخل کرائے گئے۔ 7لاکھ سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔ سیدوشریف تدریسی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملک سعد اللہ خان کے مطابق روڈ ایکسیڈنٹ کے 4 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی۔ سانپ، کتے اور دیگر زہریلی جانوروں کے کاٹے 3300 سے زائد مریضوں کو طبی امداد دی گئی۔ آگ کے 405کیس سامنے آئے۔ لیبرروم میں مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد کیس آئے اور 11 ہزار 89 زندہ بچوں کی پیدا ئش ہوئی۔554بیڈ کے اسپتال میں 1 لاکھ 3 ہزار 966 مریض داخل کرائے گئے جن میں دیگر اسپتالوں سے ریفر مریضوں کی تعداد 1476رہی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More