ضلع کونسل سوات،نئے ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 جنوری 2019ء) بلدیاتی ضمنی الیکشن میں نو منتخب 9 نئے ممبران نے ضلع کونسل کے ممبرز کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گذشتہ روز ضلع کونسل کے سپیکر نائب ناظم عبدالجبار خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ ریٹرننگ آفیسرز نعیم خان نے نئے ضلعی کونسلرز فضل ربی راجہ، عمران خان، ملک دلدار حسین، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، فضل اکبر بابا، نادر شاہ خان، رشید الرحمان اور فیاض احمد خان کانجو سے باقاعدہ طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر نئے ممبران نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اپنے علاقائی مسائل بیان کیے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ نے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم سب عوام کے منتخب نمائندے ہیں ، تاہم سسٹم میں خامیوں کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام امور میں نئے ممبران کو اعتماد میں لیا جائیگا اور کسی کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ، بحیثیت عوامی نمائندگان عوام کی ہم سے امیدیں وابستہ ہیں ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے ممبران کو تمام امور میں ساتھ لیکر چلیں گے ، جس کے بعد اسپیکر ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان نے اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کردی ۔۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More