مینگورہ شہر سمیت سوات میں ٹریفک کے لئے جامع پلان کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 جنوری 2018ء) مینگورہ شہر سمیت سوات میں ٹریفک کے لئے جامع پلان کا اعلان کردیا گیا ، ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے سوات کو چھ سیکٹر میں تقسیم کردیا گیا ، ہر زون کے لئے انسپکٹر انچارج تعینات ، ہر زون میں ٹریفک مسائل کے حوالے انسپکٹر ڈی پی او کو جواب دہ ہوگا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ریجن محمد سعید خان وزیر کے خصوصی ہدایات پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھرمیں ٹریفک مسائل پر قابوپانے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے جامع پلان کا اعلان کرتے ہوئے اس پر فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے ، اس سلسلے میں گذشتہ روز انکے دفتر میں وارڈن اہلکاروں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سوات کو چھ سیکٹر میں تقسیم کرتے ہوئے ہر زون کے لئے ایک انسپکٹر ، ایک سب انسپکٹر ، دو اے ایس آئیز ، تین ہیڈ کانسٹیبل اور ضرورت کے مطابق پولیس کانسٹیبل تعینات کردیئے ، جسکو ایک عدد موبائل وین ، ایک عدد لفٹر ، 20عدد موٹر سائیکل دے دیئے گئے ہیں ، سوات زون میں مینگورہ شہر اور سیدو شریف ایک زون ، بریکوٹ ، کبل ،مٹہ ، خوزاہ خیلہ اور مدین شامل ہے میں فوری طور پر تعیناتی کرکے آج ہی سے اپنی ڈیوٹیاں سنبھالنے کی ہدایت کی اور ہر انچارج اپنے زون میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے پراہ راست ڈی پی او کو جواب دہ ہوگا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات اشفاق انور نے میڈیا کو بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے جامع پلان تیار کردیا ہے اور اس پر فوری عمل درآمد شروع کردیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت وارڈن سسٹم میں275اہلکار تعینات ہیں جبکہ 25مزید اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے اور یوں وارڈن کی نفری فوری 300تک پہنچ جائیگی جس سے ٹریفک مسائل میں کمی آئیگی اور عوام کے مشکلات بھی ختم ہوجائینگے ۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More