امن جرگہ کے زیر اہتمام سود اور انڈر پلئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 جنوری 2019ء)سوات میں امن جرگہ کے زیر اہتمام سُود اور انڈر پلئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سید کمال شاہ نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور پورے پاکستان میں انڈرپلئی اور سود غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کی وجہ سے متاثرین خودکشی پر مجبور ہیں. جو لوگ اس قبیح کام میں ملوث ہیں انکے گھر والے آج فاقوں پر مجبور ہیں۔ احتجاجی مظاہرہ میں مطالبہ کیا گیا کہ عوام سود خوروں کو بے نقاب کرنے میں جرگہ کے ساتھ تعاون کریں ۔امن جرگہ  متاثرہ لوگوں کی ہر قسم مدد کررہے ہیں۔ آمن جرگہ کے احتجاجی مظاہرہ میں سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن سے عوام نے بھرپور حصہ لیا۔ نشاط چوک میں ہونے والے مظاہرہ میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More