صوبہ بھر میں کارکردگی کی بنیاد پر ہائی اسکول نیگولئی نے چالیسویں جبکہ سوات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 27 جنوری 2019ء) خیبرپختونخواہ کی 240 سرکاری اسکولوںکی بہتر کارکردگی میں سوات کے گورنمنٹ ہائی اسکول نیگولئی نے چالیسویں جبکہ سوات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر علاقہ اور سکول کا نام پورے صوبہ میں روشن کردیا۔یادرہے کہ ہر سال صوبے میں بہتر کارکردگی پر اسکولوں میں انعامات اور کارکردگی سرٹیفکیٹس دیئے جاتے تھے، اس سال بھی بہترکارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور چارلاکھ پچاس ہزار نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول نیگولئی کے پرنسل اخترعلی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے صوبہ میں چالیسویں اور ضلعے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر میں علاقہ کے لوگوں اور اسکول کے اساتذہ کرام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن لینا اساتذہ، بچوں اور بچوں کے والدین کے محنت کا پھل ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی محنت اسطرح جاری رکھے گے تاکہ آئندہ سال ہم اس سے بھی بہتر کارکردگی پوزیشن حاصل کرسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More