محکمہ واسا ٹی ایم اے پراضافی بوجھ ہے،جس کو مزید برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے،اکرام خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 جنوری 2018ء)ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان نے کہا ہے کہ واسا ٹی ایم اے پراضافی بوجھ ہے ، ٹی ایم اے واساآفیسرز کے لاکھوں روپے تنخواہ برداشت کررہاہے ، اگرٹی ایم اے ان کے اخراجات برداشت کرتے ہیں تو وہ تمام اختیارات بھی ٹی ایم اے کو واپس کردیاجائے جو اس سے قبل ٹی ایم اے کے پاس تھے ، ان خیالات کااظہار انہو نے اپنے دفترمیں واساکے متاثرہ ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو نے کہا کہ واسا اس وقت ٹی ایم اے پر ایک ایسااضافی بوجھ ہے جس کو مزید برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، انہوں نے کہا کہ واسا ٹی ایم اے کے کندھوں پر جو پرواز کررہاہے اب ان کو اس سہارے سے اترکراپنے کندھوں اوروسائل کابندوبست کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے واساکے آفیسرز کے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کررہی ہے اگرٹی ایم اے کوواساکے تنخواہوں سمیت دیگراخراجات برداشت کرنا ہے تو پھرٹی ایم اے کو وہ تمام اختیارات واپس کردیاجائے۔ جو واساسے قبل ٹی ایم اے کے پاس تھے، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے واسا کے مزید اضافی بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا صوبائی حکومت کو اس حوالے سے زمینی حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے ٹی ایم اے اورعوامی مفادات کے تحت ٹی ایم اے سے اضافی اخراجات جوواساکے برداشت کررہاہے ۔ اس سے نجات دلایاجائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More