سینٹرل ہسپتال سیدو شریف میں برن یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 31 جنوری 2019ء )چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سنٹرل ہسپتال میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران آتشزدگی سے متاثرہ زخمیوں کے علاج کیلئے نئے برن سنٹر کا افتتاح کیا یہ برن سنٹرفوری طور پر سنٹرل ہسپتال کے بیسمنٹ میں چار بستروں کے یونٹ کے طور پر شروع کردیا گیا ہے جہاں پلاسٹک سرجن سمیت تمام عملہ مہیا کردیا گیا ہے اور یہاں 50 فیصد تک جلنے والے زخمیوں کا پورا علاج کیا جاسکے گا جبکہ اس سے زیادہ جلنے والوں کی فوری فرسٹ ایڈ کرکے ان کی زندگی بچانے اور پشاورکے بڑے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت بھی ہوگی اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ برن سنٹر پورے ملاکنڈ میں آتشزدگی سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے پہلی بڑی کاوش ہے جس کے فوری بعد سیدو گروپ ہسپتال میں 50 بستروں کے جدید برن یونٹ کا پی سی ون بھی تیار کیا جارہا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ اس نو تعمیر شدہ برن یونٹ میں ستر تا اسی فیصد تک جلنے والے تمام زخمیوں کا مکمل علاج کرانے اور قیمتی انسانی زندگیاں بچانے کیلئے تمام تر سہولیات مہیا ہوں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ 70 سال سے سوات سمیت صوبے میں کہیں بھی نہ تو علاج کی جدید سہولیات پر توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی دوسرے شعبوں میں ترقی کا سوچا گیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت صحت و علاج سمیت تمام شعبوں میں ترقی و خوشحالی کا تدریجی عمل جاری رکھا جائے گا اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More