محکمہ فوڈ سوات کے چھاپے، خود ساختہ نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار جرمانہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 فروری 2019ء) محکمہ فوڈ سوات نے سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹر فوڈاور ڈی ایف سی فوڈ کی ہدایت پر ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے اور اشیاء کی قیمتیں چیک کی، فوڈ انسپکٹر ریاض خان کی قیادت میں فوڈ کی ٹیم نے علیگرامہ،ہزارہ، مٹہ، ڈڈھرہ اور چارباغ کے علاوہ دیگر مقامات پر قصابوں کے دکانوں پر گوشت کی نرخیں چیک کی ،جن میں زیادہ نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا اس کے علاوہ دیگر دکانوں میں موجود اشیاء کی قیمتیں بھی چیک کیں گئیں ، اس موقع پر فوڈ انسپکٹر ریاض خان نے کہا کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا دکاندار حضرت اپنا قبلہ درست کریں ورنہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More