ریاستِ مدینہ والے پاکستانیوں کو مدینہ کے دیدارسے روکنے کے درپے ہیں، امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 فروری 2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ریاستِ مدینہ کے دعویداراب پاکستانیوں کو مدینہ کے دیدارسے روکنے کے درپے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اگردوبارہ عوام کی خدمت کاموقع دیاتوحج اخراجات کوواپس کم کرکے عوام کیلئے حجاز مقدس کی زیارت آسان بنائیں گے۔ عمران خان اوراس کے درباری عملی اقدامات میں نہیں بلکہ پگڑیاں اچھالنے اورلوگوں کے خلاف چورڈاکو کی ڈگریاں جاری کرنے میں ماہرہیں۔ مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولناتحریک انصاف کے ممبران کاوطیرہ بن چکاہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے منشورسے انتخابی وعدے اورعوام کوریلیف دینانکال دیاہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سوات کے دومیگاپراجیکٹ چکدرہ کالام موٹروے اوربشام خوازہ خیلہ ختم کرکے ملاکنڈڈویژن کے عوام اور اس خطے کااستحصال کیاہے۔ملاکنڈڈویڑن میگاپراجیکٹوں کے خاتمے پروزیراعظم اوروزیرمواصلات کوملاکنڈڈویژن کے عوام کوجواب دیناہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارامنشورعوام کی فلاح وبہبود،دوسروں کی عزت کرنا،ملک کی ترقی اورعوام کے سامنے سچ بولناہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More