وزیرزراعت محب اللہ کا آبائی حلقہ کا دورہ ، واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 فروری 2019ء) صوبائی وزیر زراعت ،لائیوسٹاک ، فشریز اینڈ کوآپریٹیو محب اللہ خان نے اج اپنے آبائی حلقہ پی کے آٹھ کا دورہ کیا، ننگولئی میں ٹیوب ویل کا افتتاح کرکے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ ابائی حلقہ پی کے8 میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت محب اللہ نے کہا کہ جتنے بھی منصوبوں کا وعدہ کیا ہے ان کو مکمل کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کا مطالبہ ہواتھا جو اج پورا ہوگیا ہے ۔ جٹکوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلی باری بھی پی ٹی ائی کی ہوگی کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے یہاں کے عوام کو پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے درجنوں مسلم لیگیوں کو پی ٹی ائی کے ٹوپیاں پہنا دی اور شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More