عائشہ ایاز کی جیت وزیراعظم عمران خان کے نام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 فروری 2019ء)سوات کی 8 سالہ عائشہ ایاز نےمتحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں میڈل جیت کرپاکستان کا نام روشن کر دیا۔عائشہ آیازنے اپنے آبائی علاقہ سوات پہنچے پرمیڈیاسے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے اعزاز جیتنے پر میں بہت خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ آئندہ اولمپکس کے مقابلوں میں بھی حصہ لیکر اپنے ملک کا نام روشن کروں۔انہوں نے اپنی جیت وزیر اعظم عمران خان کے نام کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ان کو ملاقات کیلئے بلوائے اور یہ اعزاز عمران خان مجھے اپنے ہاتھوں سے دیں۔تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں بھی حصہ لیا تھا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More