عائشہ کی جیت سےپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ایاز نائیک

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 فروری 2019ء)متحدہ عرب مارات میں منعقدہ تایئکوانڈو کے مقابلوں میں جیتنے والی 8 سالہ عائشہ ایاز کے والد ایاز نائیک نے بیٹی کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ کی جیت سے پاکستان بھر اور خصوصا خیبر پختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں کی تایئکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں میں بھی دلچسپی بڑھے گی جس سے مختلف کھیلوں میں بہترین خواتین کھلاڑیوں کی آمد ہوگی۔ایاز نائیک جو کہ خود بھی تایئکوانڈو کے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی ہیں اور سوات میں خواتین کیلئے ایک تایئکوانڈو کلب بھی چلا رہے ہیں نے کہا کہ پختون معاشرہ میں خواتین کا کھیلوں میں آنا کافی مشکل ہے تاہم انہوں نے ان مشکلات کو اپنی بیٹی کی راہ میں نہیں حائل ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ کی جیت سے خصوصا پختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ بھی عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیکر ملک کا نام روشن کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تایئکوانڈو کے کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کی ٹریننگ ہر لحاظ سے ایک مشکل کام ہے اور کلب چلانے کیلئے انہیں اپنی جیب سے پیسے لگانے پڑتے ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کھیل کو سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کیلئے بہترین کھلاڑی سامنے آئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More