سوات میں دو روزہ “ذائقہ سوات کا” فوڈ فیسٹیول اپنی بھر پور رعنائیوں کے ساتھ شروع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 فروری 2019ء) سوات میں دو روزہ “ذائقہ سوات کا” فوڈ فیسٹیول اپنی بھر پور رعنائیوں کے ساتھ ودود یہ ہال سیدو شریف میں شروع ہوگیا۔ فیسٹیول کا افتتاح ڈسٹرکٹ کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کیا۔ اس فیسٹیول کا انعقاد “رنگونہ ایونٹ منیجمنٹ” نے کیا ہے جبکہ ان کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ سوات کا بھی تعاون حاصل ہے۔دو روزہ فیسٹیول میں سوات کے علاوہ دیر، مردان اور پشاور سے بھی ریسٹورنٹس اور خوراک سے وابستہ دیگر کاروباری سٹالز کے ساتھ ساتھ دیگر کئی سٹالز سج گئے ہیں جبکہ سوات میں گھریلوں سطح پر اعلی معیار کی بیکری مصنوعات بنانے میں مشہور “ھوم شیف” بھی فیسٹیول میں شریک ہے۔ پہلے روز بڑی تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں فیسٹیول میں شرکت کی۔”ذائقہ سوات کا” فوڈ فیسٹیول میں شرکاء کی تفریح کیلئے موسیقی اور شعر و شاعری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے پہلے روز شام کو گلوکار بلاول سعید اور گُل نے بہترین گانے گا کر فیسٹیول کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ جبکہ کل فیسٹیول کے دوسرے روز پشتو کی مشہور گلوکارہ لیلا خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ فیسٹیول کے دوسرے روز رباب نائٹ اور ایک مشاعرہ بھی ہوگا جس میں پشتو زبان کے نامور شعراء شرکت کریں گے۔

فیسٹیول کے آرگنائزر یاسین اکبر صراف نے میڈیا سے گفتگو میں فیسٹیول کی کامیابی اور عوام کی بھر پور شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے جہاں ایک طرف عوام کو خوشی کے مواقع میسر آتے ہیں وہی پر کاروبار کو بھی فروغ ملتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More