سلمان خان کا عظیم پاکستانی رستم گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا فیصلہ

دبنگ خان کے بھائی سہیل خان رسم گامہ پہلوان کا کردار ادا کریں گے، شوٹنگ کا جلد آغاز کر دیا جائے گا

ممبئی،سلمان خان کا عظیم پاکستانی رستم گاما پہلوان کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا فیصلہ، دبنگ خان کے بھائی سہیل خان رسم گامہ پہلوان کا کردار ادا کریں گے، شوٹنگ کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نےپاکستان کی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی وڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ سلمان خان پہلی مرتبہ ٹی انڈسٹری کیلئے پروڈکشن کا کام کریں گے۔ دبنگ خان سلمان خان نے عظیم پاکستانی پہلوان رستم گاما کی زندگی پر ٹی وی سیرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان خان رستم گاما کی زندگی پر بننے والی ٹی وی سیریز میں اپنے ہی بھائی سہیل خان کو مرکزی کردار سونپیں گے۔ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کا آغاز اپریل میں ہوگا، جبکہ اسے جولائی تک ریلیز کر دیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More