بھارتی تمل فلموں کے ہدایت کار بالاکرشنا بیوی قتل الزام میں گرفتار

ہدایتکار نے بیوی کے لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دئیے تھے، پولیس

چنائی، تمل فلموں کے ہدایت کار بالاکرشنا کو ان کی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔پولیس کمشنر چنائی کے مطابق فلمساز بالا کرشنا کی اہلیہ 35 سالہ اداکارہ سندھیا 19 جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی، سندھیا کی والدہ کی رپورٹ درج کرانے پر جب تحقیقات شروع کی گئیں تو 21 جنوری کو اداکارہ کی لاش کے ٹکڑے مختلف جگہوں سے ملے، پولیس نے سندھیا کے پاؤں پر بنے ’’ٹیٹو‘‘سے اس کی شناخت کی۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اداکارہ کے شوہر بالا کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھیا کو اس کے شوہر نے ہی موت کے گھاٹ اتارا ہے اور لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دئیے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم بالا کرشنا کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑے ہوتے تھے تاہم 19 جنوری کو جھگڑا اتنا بڑھا کہ اس نے اپنی بیوی کوقتل کردیا۔ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے اوراسی کی نشاندہی پر لاش کے مزید ٹکڑوں کی تلاش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More