عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

لاریب عطا ویڑول ایفی کٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد، پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویڑول ایفی کٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئیں جو امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویڑول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویڑول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں۔اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More