عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ماہرہ خان کیلئے ایوارڈ

ماہرہ خان کو فلم نگری میں پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی، پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو فلم نگری میں پہچان بنانے پر عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈِسٹِنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کا تیسرا ایڈیشن گزشتہ روز دبئی میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر کی نامور شخصیات سمیت شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ماہرہ خان کو فلم نگری میں پہچان بنانے پر قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

خوبرو اداکارہ نے ایوارڈ تقریب میں کویت کی مشہور برانڈ لیبرجوزی کا ہلکے آسمانی رنگ کا جھل مل کرتا ہوا لباس زیب تن کیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔یاد رہے کہ ماہرہ خان کو سال 2017 میں لبنان کے 8ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول کی تقریب میں بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More