ملم جبہ اسکی گالا اختتام پذیر، ڈی سی سوات ٹیم کی پہلی پوزیشن

سوات (زماسوات ڈاٹ کام/تازہ ترین 10 فروری 2010) مالم جبہ میں جاری اسکی گالا اختتام پذیر ہوگیا۔ اسکی گالا کے آخری روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور جنرل شاہین مظہر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ سوات کے لوگ مہمان نواز اور محب وطن ہیں۔ بہت سی قربانیوں اور مشکلات کے بعد سوات میں امن قائم ہوا ہے، اب سوات میں مکمل امن ہے۔ سیاح بلا خوف سوات آکر یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ امن کی بحالی کے بعد اب یہاں اسکی کے بین الاقوامی مقابلے ہورہے ہیں۔ ملم جبہ کے مقامی اسکی کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملم جبہ کی مقامی اسکی ٹیم جلد بین الاقوامی مقابلوں میں شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سوات جیسی خوبصورت وادی نہیں ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے چار روزہ اسکی مقابلوں میں جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیں۔ مقابلوں میں ڈی سی سوات کی ٹیم نے پہلی، سول ایوی ایشن نے دوسری اور پولیس کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More