ذاتی جنگل سے لکڑی لانے پر انتظا میہ جنگل مالکان کو بلا جواز تنگ کر رہی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام/ 11 فروری 2019 ) خوازہ خیلہ میں مقامی افراد نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ذاتی جنگل سے لکڑی لا نے پرما لکان کیخلا ف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئےگئے ہیں حالانکہ میعاد پو را ہو نے پر محکمہ فارسٹ نے جنگل ہمارے حوالہ کیا ہے اس کے با جود مقا می انتظا میہ کے افسران مالکان کو بلا جواز تنگ کر رہے ہیں۔ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے سابق سوات زکو اۃ کمیٹی کے چیئر مین بہروز خان، نا ظم سیر اج خان ، نا ظم فضل رحمان و دیگر معززین علا قہ نے خوازہ خیلہ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ ذاتی جنگل سے لکڑ ی لا نے پر بے جا تنگ کررہے ہیں محکمہ فارسٹ نے ایک معاہدے کے ذریعے یہ جنگل ہمیں حوالہ کیا ہے مگر افسو س کہ مقامی انتظا میہ ہمیں بے جا تنگ کر رہی ہے۔ اور بلا جواز مقدمات درج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارسٹ اہلکا روں نے لکڑی لا نے والوں کیخلا ف مقدمہ درج کر نے سے انکا ر کیا تو اس پر اسسٹنٹ کمشنر نے نا راضگی کا اظہا ر کیا اور فارسٹ اہلکا روں سے زبر دستی مقدمات درج کروائے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اس مسئلے کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر سے ملا قا ت کی تو انہوں نے بات سمجھنے کی بجائے مشران علا قہ کے سامنے لکڑی لا نے والے جنگل مالک کیخلا ف کا روائی کی جوسرار زیادتی ہے، اگر مقامی انتظامیہ نے ہمیں بے جا تنگ کرنے کی روش نہ بدلی تو پھر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More