جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں،سعید وزیر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 فروری 2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے ، اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پولیس فورس 24گھنٹے چوکنا ہے اور تمام تر جدید اسلحے سے لیس ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں اپریشن میں متعدد اشتہاریوں اور شدت پسندوں سمیت ہزاروں مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں جو خفیہ اطلاع پر کاروائیاں کررہی ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More