اوشو اور مٹلتان لنک روڈز تاحال ٹریفک کیلئے بند، اہلِ علاقہ کا مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 فروری 2019ء) حالیہ برف باری کی وجہ سے وادئی کالام کے علاقہ اوشو، مٹلتان لنک روڈ کی تاحال بندش کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ علاقہ مشران اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ برف باری کے بعد کئی جگہوں پر سلائیڈنگ سے روڈ بند ہے جس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے ہمارا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ علاقے میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سیریس مریضوں کو چارپائی پر اٹھا کر کالام تک لے جانا پڑتا ہے۔ روڈ بندش سے عوام کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے جو بلڈوزراوشو مٹلتان روڈ صفائی کے لیے بھیجے ہیں وہ ایک ہفتے سے خراب کھڑے ہیں۔ ایک دو دن میں روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال نہ کیا گیا، تو روڈ کنارے کھڑی خراب مشینری کو آگ لگا کر دریا برد کردیں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More