سوات بھر میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدبرف باری کا سلسلہ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 02 مارچ 2019ء) ضلع سوات کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وادیِ کالام،ملم جبہ اور میاندم سمیت پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ مینگورہ شہر اور مضافات میں موسلادھار بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وادی کالام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی5 اور ملم جبہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔برفباری کے باعث کئی پہاڑی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More