مینگورہ شہر میں پانی چوروں کیخلاف چھاپے ، سو سے زائد گھروں کیخلاف کارروائی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مارچ 2019ء) ڈبلیو ایس ایس سی کا پانی چوروں کے خلاف اپریشن میں تیزی ،مذید سو پانی چوروں کے خلاف کاروائی ،زحمت سے بچنے کیلئے 30 مارچ تک غیر قانونی کنکشن ختم کرکے بقایاجات جمع کریں میاں شاہد علی ،ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے سی ای او شیدا محمد خان کی خصوصی اپریشن منیجر میاں شاہد علی خان کی نگرانی میں مینگورہ شہر سمیت نواحی علاقوں میں پانی چوروں کے خلاف اپریشن میں تیزی لائی گئی اور گزشتہ روز سو غیر قانونی کنکشن لینے والے اور بقایاجات نہ جمع کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی اور ان کے کنکشن منقطع کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی گئی اس موقع پر میاں شاہد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانی چوروں کے خلاف اپریشن تیزی سے جاری ہے اور اب تک 350 پانی چوروں اور بقایاجات جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس میں سفید پوش افراد بھی شامل ہے انہوں نے کہا ڈبلیو ایس ایس سی نے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 30 مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے اور بقایاجات جمع کرنے والوں کو خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے لہذا تمام نادھندہ گان قانونی کاروائی اور عدالتی چکر سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنے بقایاجات جمع کریں ،تاریخ گزرنے کے بعد انکے کنکشن منقطع اور دس ہزار سے پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائیگا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More