سوات کی تاریخ میں پہلی بارخیبر پختونخوا ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مارچ 2019ء) سوات میں پہلی بارخیبر پختونخوا ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ کا آغاذ ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے 8 اضلاع سے 20 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ایس پی انوسٹی گیشن اعجاز اعوان اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی خان کاکا نے کیا۔ بیڈمنٹن کے سنگل اور ڈبل مقابلوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔ منتظمین کے مطابق ان مقابلوں میں سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، چارسدہ اور صوابی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پہلے اوردوسرے میچ میں سوات کی ٹیم نے ایبٹ آباد اورپشاور کی ٹیموں کو شکست دے دی۔ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی خان کے مطابق ان مقابلوں میں پانچ ریکنگ والی کھلاڑی 18 مارچ سے سوات میں شروع ہونے والے چمپئن شپ میں حصہ لے سکیں گی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More