فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی میں کسی دوسرے ادارے کا کوئی عمل دخل نہیں، کمشنر ملاکنڈڈویژن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 مارچ 2018ء) کمشنرملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے سیدوشریف میں واقع خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کے ریجنل ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جن کے پاس بلحاظ عہدہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی قلمدان بھی ہے اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے انہیں دفتر کے مختلف حصے دکھانے کے علاوہ اتھارٹی کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی سے اگاہ کیا اتھارٹی کے فیلڈ افسران کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان اور غذائی کاروبار سے وابستہ تاجر تنظیموں کے صدور اور دیگر عہدیدار بھی اس مو قع پر موجود تھے اس تعارفی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ریاض خان محسود نے کہا کہ اتھارٹی بازاروں میں غذائی اشیاء کے معیار اور صفائی کے دو اہم مقاصد کیلئے وجود میں آئی ہے جو دراصل بیماریوں سے تحفظ اور صحت و صفائی کے اسلامی اصولوں کی پاسداری پر مبنی ہیں اور ان دو اہداف پر مبنی مینڈیٹ میں کسی دوسرے ادارے کا کوئی عمل دخل نہیں انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں اتھارٹی کی حسن کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوسرے اضلاع کیلئے مثال اور قابل تقلید قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ تاجر برادری قومی صحت کے عظیم کاز کیلئے اتھارٹی سے قریبی تعاون جاری رکھے گی انہوں نے اتھارٹی کے زیراہتمام جشن بہاران خوراک کے انعقاد کے آئیڈیا کو سراہتے ہوئے صحت بخش غذا کے ضمن میں عوامی اگاہی مہم چلانے اور تاجر برادری و عوامی طبقوں کی معاونت حاصل کرنے کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا کمشنر ملاکنڈ نے سکولوں میں بچوں اور رہائشی علاقوں کو مہیا کئے جانیوالے پانی کی کلورینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ بیشتر بیماریاں آلودہ پانی سے پھیلتی ہیں اسی طرح انہوں نے آئیوڈین ملے نمک کو فروغ دینے اور کھلے نمک کی حتی الوسع حوصلہ شکنی کی ہدایت بھی کی انہوں نے غذائی اشیاء اور خدمات سے وابستہ افراد کیلئے آگہی سیشن جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More