گیس کے بھاری بھرکم بلوں بارے محکمہ سوئی گیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 مارچ 2019ء)   وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ گیس اووربلنگ پر محکمہ سوئی گیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ البتہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کارکردگی قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے جو بھی وفاقی ادارہ کام ٹھیک نہ کرے، اس کے خلاف ایکشن لے لیا کریں۔ سیدوشریف اسپتال جون تک کھول دیا جائے گا۔ تھانہ گرڈاسٹیشن کا افتتاح کرلیا، لیکن ڈبل سرکٹ لائن بچھانے تک سوات میں بجلی کامسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ ملاکنڈ ڈویژن میں تیز رفتار ترقی کا خواہاں ہوں۔ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں لاکھڑا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوڈیگرام کے مقام پر 104 کلومیٹر طویل سوئی گیس کی 12انچ پائپ لائن اورتھانہ میں 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ معدنیات ڈاکٹر امجدعلی، چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم، اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمان، جنید خان اوراراکینِ صوبائی اسمبلی سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ محکمۂ سوئی گیس کے جنرل منیجر نے وزیراعلیٰ محمود خان کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سوئی گیس منصوبے اورگرڈاسٹیشن سے ضلع سوات کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیاہے۔ اب لوڈشیڈنگ سمیت کم وولٹیج اور کم پریشر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More