کالام کے علاقہ لائیکوٹ میں پہلی بار مارخور نمودار،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 مارچ 2019ء) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے علاقہ لائیکوٹ میں پہلی بار مارخور نمودار ہوگئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سماجی کارکنوں اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مارخوروں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ گذشتہ دنوں مانکیال اور لائیکوٹ میں کئی مارخوروں نے آبادی والی علاقے کا رخ کرلیا تھا، وہاں پر موجود محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین نے موبائل سے ان کی ویڈیو بنائی جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پہلی دفعہ نزدیک سے مارخور دیکھنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران سے ان جنگلی جانوروں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More