تھانہ غالیگے کی کارروائی،4074 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

137

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مارچ 2019ء) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی، 4074 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی بریکوٹ بادشاہ حضرت اور ایس ایچ او غالیگے اخترایوب نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پشاور کے علاقہ غیر سے سوات کو بھاری مقدار میں منشیات سمگل کئے جا رہے ہیں جس پر ناکہ بندی کرکے کوسٹر نمبر LES7075 کو روک کر چیکنگ کے دوران نوجوان شعیب خان سکنہ بر قمبر خیل تحصیل باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چار کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

اشتہار

Leave A Reply

Your email address will not be published.